English Translation:- And in the alternation of night and day, and in the sustenance God sends down from the sky, with which He revives the earth after its death, and in the circulation of the winds, are marvels for people who reason.
اردو ترجمہ:- اور رات اور دن کے آگے پیچھے آنے جانے میں اور وہ جو خدا نے آسمان سے (ذریعہٴ) رزق نازل فرمایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد زندہ کیا اس میں اور ہواؤں کے بدلنے میں عقل والوں کے لئے نشانیاں ہیں
English Translation:- Who hears God's revelations being recited to him, yet he persists arrogantly, as though he did not hear them. Announce to him a painful punishment.
اردو ترجمہ:- (کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو
English Translation:- Beyond them lies Hell. What they have earned will not benefit them at all, nor will those they adopted as lords instead of God. They will have a terrible punishment.
اردو ترجمہ:- ان کے سامنے دوزخ ہے۔ اور جو کام وہ کرتے رہے کچھ بھی ان کے کام نہ آئیں گے۔ اور نہ وہی (کام آئیں گے) جن کو انہوں نے خدا کے سوا معبود بنا رکھا تھا۔ اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے