English Translation:- Valuable—to warn of severe punishment from Himself; and to deliver good news to the believers who do righteous deeds, that they will have an excellent reward.
اردو ترجمہ:- سیدھی (اور سلیس اتاری) تاکہ لوگوں کو عذاب سخت سے جو اس کی طرف سے (آنے والا) ہے ڈرائے اور مومنوں کو جو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سنائے کہ اُن کے لئے (ان کے کاموں کا) نیک بدلہ (یعنی) بہشت ہے
English Translation:- They have no knowledge of this, nor did their forefathers. Grave is the word that comes out of their mouths. They say nothing but a lie.
اردو ترجمہ:- ان کو اس بات کا کچھ بھی علم نہیں اور نہ ان کے باپ دادا ہی کو تھا۔ (یہ) بڑی سخت بات ہے جو ان کے منہ سے نکلتی ہے (اور کچھ شک نہیں) کہ یہ جو کہتے ہیں محض جھوٹ ہے
English Translation:- When the youths took shelter in the cave, they said, “Our Lord, give us mercy from Yourself, and bless our affair with guidance.”
اردو ترجمہ:- جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر