English Translation:- He sends down the angels with the Spirit by His command, upon whom He wills of His servants: “Give warning that there is no god but Me, and fear Me.”
اردو ترجمہ:- وہی فرشتوں کو پیغام دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس کے پاس چاہتا ہے بھیجتا ہے کہ (لوگوں کو) بتادو کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو مجھی سے ڈرو
English Translation:- And they carry your loads to territory you could not have reached without great hardship. Your Lord is Clement and Merciful.
اردو ترجمہ:- اور (دور دراز) شہروں میں جہاں تم زحمتِ شاقّہ کے بغیر پہنچ نہیں سکتے وہ تمہارے بوجھ اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار نہایت شفقت والا اور مہربان ہے
English Translation:- And the horses, and the mules, and the donkeys—for you to ride, and for luxury. And He creates what you do not know.
اردو ترجمہ:- اور اسی نے گھوڑے اور خچر اور گدھے پیدا کئے تاکہ تم ان پر سوار ہو اور (وہ تمہارے لیے) رونق وزینت (بھی ہیں) اور وہ (اور چیزیں بھی) پیدا کرتا ہے جن کی تم کو خبر نہیں